• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڑکانہ،لوڈشیڈنگ ،پانی کی عدم فراہمی کیخلاف پی پی کا احتجاجی مظاہرہ،دھرنا

لاڑکانہ ( بیورو رپورٹ) بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور زرعی پانی کی عدم فراہمی کے خلاف پیپلز پارٹی کالاڑکانہ کے جناح باغ چوک پر احتجاجی مظاہرہ ‘دھرنا‘مظاہرے میں صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ اور سابق سینیٹر عاجز دھامراہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس موقع پر ناصر شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وفاقی حکومت اور خاص طور پر عابد شیر علی مسلم لیگ ن کو ووٹ ؒنہ دینے کی وجہ سے سندھ کےخلاف انتقامی کاروائیاں کر رہے ہیں‘تسلیم شدہ چور سندھ کے عوام کو چور قرار دے رہے ہیں جبکہ وفاقی حکومت کے دعووں کے باوجود بجلی کا شارٹ فال تین ہزار کے بجائے سات ہزار میگا واٹ تک پہنچ چکا ہے۔ انتقامی کاروائیوں کے باوجود سندھ کے عوام آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کو ہی ووٹ دیں گے۔ سابق سینیٹر عاجز دھامرا نے کہا کہ وفاقی حکومت ایک طے شدہ منصوبے کے تحت سندھ کو نشانہ بنائے ہوئے ہے لیکن ان وقت آگیا ہے کہ ہم ان ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرنے کو تیار ہوجائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے۔ اس موقع پر دھرنے میں خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی‘ دھرنے کے شرکا کے لئے ٹھنڈے پانی اور شربت کا خصوصی طور پر انتظام کیا گیا تھا۔
تازہ ترین