ملتان میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغازہوگیا۔ مہم 11 مئی تک جاری رہے گی۔
محکمہ صحت ملتان نے 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا ہے ، پولیو مہم کے دوران ضلع بھر کے 5 سال سے کم عمر 8 لاکھ 62 ہزار 965 بچوں کو پولیو سے بچاو ٔکے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے ۔
مہم کے لیے محکمہ صحت نے 2 ہزار162 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں سے 18 سو 23 موبائل ٹیمیں انسداد پولیو مہم کے پہلے 3 روز گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں گی، جبکہ انسداد پولیو مہم کے آخری 2 روز ریلوے اسٹیشن ، ائیر پورٹ ، بس اسٹینڈز پر پولیو کاونٹر بنائے جائیں گے ۔