تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ شکر ہے اسپتالوں کی حالت زار پر چیف جسٹس نے نوٹس لیا ۔
میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اسپتالوں کی اصلاحات صرف ہماری حکومت نے کی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس کے دورے کو خوش آمد ید کہتے ہیں ،ہم اربوں روپے کے اشتہارات دینے کے بجائے وہ رقم اسپتالوں اور اسکولوں پر خرچ کرنا چاہتے ہیں ۔
پی ٹی آئی چیئرمین کا کہناتھاکہ خیبر پختونخوا میں 5سال کے دوران صحت کا بجٹ 30ارب سے 80ارب تک لے کر گئے ہیں ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ انگلینڈ اور امریکا سے 30 ڈاکٹرز واپس پاکستان آگئے ہیں، لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کام کررہے ہیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ چیف جسٹس کے دورے کو خوش آمد ید کہتے ہیں ۔
اس دوران پی ٹی آئی چیئرمین کا کہناتھاکہ سڑکیں اور پل بنانے پر ووٹ ملتے ہیں تو پھر ملک ریاض کو وزیراعظم بنادیں۔