• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: حکیم سعید گراؤنڈ میں ہنگامہ آرائی کامقدمہ درج

کراچی کے حکیم سعید گراؤنڈ میں ہنگامہ آرائی کامقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ عزیز بھٹی تھانےمیں سرکار کی مدعیت میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے خلاف درج کیا گیا ہے، جس میں دونوں سیاسی جماعتوں کے 700 کارکنوں کونامزدکیاگیاہے۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں جلاؤ گھیراؤ، توڑپھوڑ اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

دوسری جانب حکیم سعیدگراؤنڈمیں ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے، جس میں پولیس اہلکار سرکاری اسلحہ سےفائرنگ کررہاہے، ویڈیو میں نظر آرہاہےکہ پولیس اہلکار گراؤنڈ کے باہر یونیورسٹی روڈ پر ہوائی فائرنگ کر رہا ہے۔

ویڈیو سے پولیس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کی تصدیق ہوتی ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ فائرنگ پولیس اہلکاروں نےکی، رپورٹ کےمطابق فائرنگ کرنے الےپولیس اہلکار علی زیدی کے ساتھ تھے۔

پی ٹی آئی رہنماعلی زیدی کوحکومت کی طرف سے2پولیس گارڈملےہوئےہیں، علی زیدی نےاپنےگارڈزکی جانب سے فائرنگ کی تصدیق کی ہے۔

علی زیدی کا کہنا ہے کہ پولیس گارڈز نے مشتعل ہجوم سے بچانے کیلئے ہوائی فائرنگ کی۔

تازہ ترین