• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناقص پولیس تفتیش، چیف جسٹس کی زیرصدارت موجودہ سابق آئی جیز کا اجلاس

ناقص پولیس تفتیش، چیف جسٹس کی زیرصدارت موجودہ سابق آئی جیز کا اجلاس

اسلام آباد ( آن لائن ) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے پولیس کے طریقہ تفتیش میں بہتری لانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی ہے۔اجلاس میں موجودہ اور سابق آئی جیز نے شرکت کی۔ چیف جسٹس نے تفتیش میں بہتری لانے کیلئے سابق آئی جی افضل شگری کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرتے ہوئے 15 روز میں ضابطہ کا ر بنا کر دینے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت عظمی میں منعقدہ اجلاس میں ریٹائر آئی جیز پولیس سید مسعود شاہ ، طارق پرویز، شوکت جاوید، افضل علی شگری، طارق کھوسہ ، افتخار احمد ، شعیب سڈل ، فیاض طور اور حاضر سروس آئی جیز آئی جی پنجاب عارف نواز،آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ ، آئی جی کے پی کے صلاح الدین، آئی جی بلوچستان معظم جاہ اور آئی جی اسلام آباد اعظم تیموری نے شرکت کی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے فوجداری مقدمات میں پولیس کی ناقص تفتیش کا نوٹس لیتے ہوئے اجلاس کے شرکاء سے کہاہے کہ فوجداری مقدمات میں یہ دیکھا گیا ہے کہ پولیس کی تفتیش انتہائی ناقص ہوتی ہے اس ضمن میں بہت بہتری لانے کی ضرورت ہے تاکہ عدالتوں میں مقدمات کی درست چھان بین ہوسکے۔ چیف جسٹس نے شرکاء سے کہا ہے کہ وہ اس معاملہ پر غور کریں اور تجاویز دیں کہ نظام کو کس طرح بہتربنایاجاسکتا ہے۔ چیف جسٹس نے سابق آئی جی افضل شگری کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے جسے 15 روز میں ضابطہ کا ر بنا کر دینے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین