• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کے بعددوسرے شہروں میں مضمون نویسی کے مقابلوں اورثقافتی فروغ کاسلسلہ آگے بڑھائیں گے،محمودشام

ملتان(نمائندہ جنگ)محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر راؤ آصف علی نے کہا ہے کہ اردو زبان اس لئے خوبصورت زبان ہے کیونکہ اس میں سرائیکی سمیت یہاں کی بولی جانیوالی علاقائی زبانیں بھی شامل ہیں۔وہ گزشتہ روز ملتان اور ملحقہ اضلاع کے 18 تا 28 سال تک کے نوجوانوں میں مقابلہ مضمون نویسی سرائیکی اور ثقافت ماضی حال مستقبل کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔انہوں نےنامورشاعر وادیب محمود شام کی علاقائی زبانوں کے کلچر کے فروغ کیلئے کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے اس امر کا بھی اظہار کیا کہ وہ اپنی یونیورسٹی میں ایسے مقابلوں کا انعقاد کریں گے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمود شام نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو مضمون نویسی اور مختلف خطوں کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے اس سفر کا آغاز اولیاء کی سرزمین سے کیا گیاہے جس میں ملتان ریجن سے نوجوانوں نے یہاں کی زبان سرائیکی اور یہاں کی ثقافت کو ماضی حال اور مستقبل کے پہلؤوں پر بہت اچھا تجزیہ کیا۔اس سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے کوئٹہ ،اسلام آباد ،لاہور اور کراچی میں مقابلے کرائے جائیں گے۔اس موقع پر سابق ایم پی اے نفیس انصاری ،سلک بینک کے ریجنل ہیڈ رضا علی ،عبدالمحسن شاہین ،خوجہ مظہرنواز صدیقی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر راؤ آصف علی ،محمود شام اور انکی اہلیہ نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے۔
تازہ ترین