• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
شہزاد رائے کبڈی کے دیوانے نکلے

معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے کبڈی کے خوب دیوانے ثابت ہو ئے ہیں۔

سپر کبڈی لیگ میں کشمیر جانباز کی نہ صرف آنر شپ لی بلکہ جوش و خروش کے ساتھ ٹیم کو بیک بھی کرتے ہیں ۔

سپر کبڈی لیگ ناک آوٹ مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، ایونٹ کا سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرنے والی کشمیر جانباز کے مالک معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے ہیں۔

شہزاد رائے کبڈی کے دیوانے نکلے

ان کی کبڈی میں اس قدر دلچسپی ہے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ۔

شہزاد رائے کی فیملی بھی کبڈی میں لچسپی رکھتی ہے،وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے نظر آتے ہیں۔

شہزاد رائے کبڈی کے دیوانے نکلے

کشمیر جانباز کا ایونٹ میں آغاز اچھا نہیں تھا، شہزاد رائے کا ماننا ہے کہ کشمیر کے نام سے بڑا فرق پڑا ہے ،آئندہ سیزن میں سپر کبڈی لیگ مزید کامیاب ہو گی ۔

تازہ ترین