کوئٹہ (سٹی ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے اقلیتی صدر مشرف نوشید نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کو تمام مسائل سے نجات دلائے گی پاکستان کے عوام کی امیدیں تحریک انصاف سے وابستہ ہیں دوسری جماعتوں نے ستر سالوں سے پاکستان کو مذہب اور قومیت کے نام پر لوٹا تحریک انصاف واحد جماعت ھے جس میں قوموں اور پاکستان میں بسنے والے تمام لوگوں کو برابر کے حقوق میسر ہیں ہمارے چیئرمین عمران خان نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کی بات کی ہے ہم ایسا پاکستان بنائیں گے جس میں سب پاکستانیوں کو برابر کے حقوق مل سکیں دونہیں ایک پاکستان ہمارے منشور کا حصہ ھے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی اقلیتی برادری بہت جلد صوبائی صدر بلوچستان سردار یار محمد رند اور صوبائی کابینہ کے اعزاز میں اقلیتی ورکرز کنونشن کا انعقاد کریں گے آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے۔