حضرت عبادہ بن صامتؓ کہتے ہیںکہ حضور اکرم ﷺنے رمضان المبارک کی آمد پرارشاد فرمایا:’’رمضان کا مہینہ آرہا ہے،جو بڑی برکت والا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس میں تمہاری طرف متوجّہ ہوتا اور اپنی رحمتِ نازل فرماتا ہے۔
خطائوں کو معاف کرتااور دُعائوں کو قبول فرماتا ہے، تمہارے تنافس کو دیکھتا ہے اور ملائکہ کے سامنے فخر فرماتا ہے۔ پس اللہ کو اپنی نیکیاں دکھائو،بدنصیب ہے وہ شخص جو اس مہینے میں بھی اللہ کی رحمت سے محروم رہ جائے۔‘‘(طبرانی)