• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کیا 500 روپے حق مہر کی رقم بنتی ہے؟

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ نکاح میں شرعی حق مہر آج کے زمانے میں کیا ہے، کیا 500 روپے حق مہر کی رقم بنتی ہے؟(سعدیہ ، کراچی)

جواب:۔ مہر کی کم ازکم مقدار دس درہم یعنی ساڑھے اکتیس ماشہ چاندی ہے۔اس کامطلب یہ ہے کہ اس سے کم مقدارمہر مقررکرناجائز نہیں ،یہ مطلب نہیں کہ مہر اتنا کم ہوناچاہیے۔ 

زیادہ سے زیادہ مہر کی کوئی مقدار متعین نہیں ہے،لیکن فخر کے طور پر بہت زیادہ مہر مقرر کرنا پسندیدہ نہیں۔مہرفاطمی مقررکرنا اچھا ہے ،مگر ضروری وہ بھی نہیں ۔اصل یہ ہے کہ مہر مثل ہو اورمہر مثل کامطلب یہ ہے کہ باپ کے خاندان میں اس جیسی لڑکی کاجتنامہر ہو،اس لڑکی کابھی اتنا ہی مہر مقررکیاجائے۔

(ہندیہ:1/302۔شامی:3/101 )

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masail@janggroup.com.pk

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین