• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
طبِ نبویﷺ: شہد اور شفاء

حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ ’’نبی کریمﷺ میٹھی اشیاء اور شہد بے حد پسند فرماتے تھے۔‘‘(صحیح بخاری،کتاب الاشربہ)

قرآن حکیم نے شہد کو شفا کے لفظ سے تعبیر کیا ہے۔اس ضمن میں جدید ریسرچ کہتی ہے کہ شہد کے نافع ہونے میں قطعاً کوئی شبہ نہیں۔چوں کہ اس میں کیلشیم، نشاستہ، کلورین، فاسفورس ، سوڈیم ، گندھک ، لوہا ، پوٹاشیم،تانبا،میگنیشم اور پروٹین شامل ہیں،اس لیے یہ جسمانی کم زوری اور تھکاوٹ دُور کرنے کے لیے ایک بہترین ٹانک ہے۔جب کہ بصارت، دِل، دماغ، معدہ، آنتیں، جگر، اعصاب،گُردے اور باہ کو قوت پہنچاتا ہے۔نیز،جسم کی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت بھی کرتا ہے۔علاوہ ازیں،بڑھاپے کے تین اہم مسائل جوڑوں کے درد،کم زوری اور بلغم کو رفع کرتا ہے۔ 

تازہ ترین
تازہ ترین