• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ریجن کے100 سے زائد یوٹیلٹی اسٹورز پراشیا کی قلت

ملتان ریجن کے100 سے زائد یوٹیلٹی اسٹورزپراشیا کی قلت

ملتان ریجن کے ایک سو سے زائد یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء کی قلت کے باعث خریدار مہنگے داموں اشیا خریدنے پر مجبور ہیں ۔

ملتان کے یوٹیلٹی اسٹورز پر ، روز مرہ استعمال کی اشیاء غائب ہیں جن میں گھی ، کوکنگ آئل ، چینی اور مختلف دالیں شامل ہیں ، خریدار سبسڈی پر ملنے والی ان رعایتی اشیاء کی تلاش میں یوٹیلٹی اسٹورز کے بار بار چکر کاٹ رہے ہیں ۔

یوٹیلٹی اسٹورز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہے جس سے یوٹیلٹی اسٹورز پر آنے والے خریداروں کی تعداد متاثر ہوئی ہے ۔

ایک جانب وفاقی حکومت رمضان پیکج کا اعلان کر کے رمضان المبارک میں صارفین کو ریلیف دینے کے دعویٰ کر رہی ہے تو دوسری جانب یوٹیلٹی اسٹورز پر خریداروں کو ان کی ضرورت کی اشیاء ہی نہیں مل پا رہی ، جس سے نہ صرف صارفین بلکہ یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین بھی پریشان ہیں ۔

تازہ ترین