• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری دیوی کی موت کی تحقیقات سے متعلق درخواست مسترد



بھارت کی عدالت عظمیٰ نےآنجہانی اداکارہ سری دیوی کی موت کی تحقیقات سے متعلق درخواست مسترد کردی۔

جمعہ کو درخواست کی سماعت سپریم کوٹ کےجج جسٹس دیپک مشرا نےکی۔دوران سماعت عدالت نےریمارکس دیئے کہ عدالت موت کی تحقیقات میں مداخلت نہیں کرسکتی۔


 سری دیوی کی موت کی تحقیقات سے متعلق درخواست مسترد

سری دیوں کی موت اب سے تین ماہ قبل دبئی کے ایک ہوٹل میں ہوئی تھی۔ وہ مردہ حالت میں باتھ ٹب سے ملی تھیں۔یہ بھی امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنےسے ہوئی تاہم موت کی اصل وجوہات ابھی تک معمہ بنی ہوئی ہیں جنہیں سامنے لانےکے لئےبھارتی فلمساز سنیل سنگھ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہوئی ہے جسے آج مسترد کردیا گیا۔


درخواست گزار کے وکیل وکاس سنگھ نے سری دیوی کی موت پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ اداکارہ کے نام پر اومان میں 240 کروڑ کی انشورنس پالیسی تھی جو صرف اسی صورت میں گھر والوں کو مل سکتی تھی جب ان کی موت دبئی میں ہو۔

 سری دیوی کی موت کی تحقیقات سے متعلق درخواست مسترد

اس سے قبل سنیل سنگھ نےدہلی ہائی کورٹ میں بھی موت سے متعلق تحقیقات کیلئے درخواست دائر کی تھی لیکن وہ درخواست بھی مسترد کردی گئی تھی۔

تازہ ترین