ملتان (سٹاف رپورٹر) عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کل ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ، ان کا جلسہ قلعہ کہنہ قاسم باغ میں ہوگا ، قبل ازیں انہوں نے 11 مئی کو جلسہ کا اعلان کیا تھا مگر انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر جلسہ 13 مئی کو کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ،بتایا جاتا ہے کہ جمشیددستی اور دیگر رہنما آج جلسہ گاہ میں انتظامات کا جائزہ لینے جائیں گے۔