اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدربریگیڈئیر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری شہباز احمد سینئر نے کہا کہ وزیراعظم نے قومی ہاکی ٹیم کیلئے 50 لاکھ، دو آسٹروٹرف اورگرانٹ میں اضافہ کرکے ہاکی کے کھلاڑیوں، تماشائیوں اور شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔ جنگ سے خصوصی بات چیت میں دونوں عہدیداروں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کامن ویلتھ گیمزکے میڈلسٹ کاحوصلہ بڑھایا ہاکی قومی کھیل ہے اور اس کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے صدر پی ایچ ایف اور سیکرٹری پی ایچ ایف دونوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور دو آسٹرٹرف فوری طور پر تنصیب کرنے کاحکم بھی دیا اور سالانہ گرانٹ میں اضافے اور ٹیم کیلئے50 لاکھ روپے بھی دیئے جو بہت خوش آئند ہے۔