پشاور(نمائندہ جنگ) صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے بلال ٹاون میں مقامی ہوٹل کی چوتھی منزل پر گیس لیکیج کے باعث دھماکے میں ایک ہی خاندان کے بچوں اور خواتین سمیت5 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔دھماکے کے فوراً بعد متاثرہ منزل میں آگ بھڑک اٹھی ،ہوٹل کی عمارت اور پارکنگ میں کھڑی متعدد گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ دھماکے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس اور افراتفری پھیل گئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں اور نعشوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا۔