• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلپائن، سپریم کورٹ نے خاتون چیف جسٹس کو برطرف کر دیا

منیلا ( نیوز ڈیسک ) فلپائن کی سپریم کورٹ نے ملک کی پہلی خاتون چیف جسٹس ماریہ لورڈس سرینو کو عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ قبل ازیں ماریہ لورڈس سرینو کو فلپائن کے صدر روڈریگو ڈرٹے نے دشمن قرار دیا تھا ۔ واضح رہے کہ سرینو نے حکومت کے متعدد متنازع اقدامات پر کارروائی کی تھی۔ حکومت نے ان کے خلاف ایک پٹیشن سپریم کورٹ دائر کی تھی جس میں ان کی تقرری کے عمل کو خلاف ضابطہ قرار دیا تھا۔ اس پٹیشن کی سماعت کیلئے فلپائنی سپریم کورٹ کے 8 رکنی بنچ میں سے 6 نے ان کو ہٹانے کے حق میں فیصلہ دیا، تاہم فلپائنی اپوزیشن نے فیصلے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرینو حکومتی اختیارات کے بیجا استعمال کے خلاف ایک ڈھال تھیں ، جنھیں کٹھ پتلی سپریم کورٹ نے ہٹا دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے ترجمان کے مطابق سرینو کو فوری طور ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی جگہ نئی تقرری کیلئے سفارشات تیار کرنے کیلئے جوڈیشل اور بار کونسل سے کہا گیا ہے۔ دوسری جانب سرینو نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
تازہ ترین