• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا آپ بھی سمجھتے ہیں کہ داڑھی والے مردزیادہ پرکشش نظر آتے ہیں؟ اگر داڑھی سے متعلق کچھ ایسے ہی خیالات آپ کے بھی ہیں تو آج کی تحریر آپ کے لئے ہی ہے۔ داڑھی مرد کی شخصیت کو منفرد بنانے والاایک اہم تحفہ مانا جاتاہے جسےکئی سالوں سے فیشن کی روزبدلتی دنیا میں بھی تسلیم کیا جانے لگاہے۔ 2014 میںسائنسی جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق کلین شیو اور داڑھی والے چہرے دونوں ہی اس صورت میں زیادہ پرکشش دکھائی دیتے ہیں جب وہ نایاب ہوں،اس مطالعے کے لئے 1453 خواتین اور 213 مروں سے پوچھا گیا کہ وہ مردوں کے چہرے کے مختلف نمونوں کی درجہ بندی کریں۔ان علاقوں میں جہاں داڑھی کا رواج کم تھا وہاں مردوں اور خواتین دونوں نے ہلکی اور مکمل گھنی داڑھی کو پرکشش قرار دیا۔

پسندیدگی کے اعتبار سے کلین شیو چہرے عام پائے جانے کی وجہ سے کم پرکشش لگے، تاہم جہاں یہ کم تھے وہاں انھیں پسند کیا گیااب وہ وقت گیا جب لوگ کلین شیو میں رہنازیادہ پسند کرتے تھے ۔آج کل مرد حضرات کلین شیو کے بجائے داڑھی کے ساتھ خود کو زیادہ ہینڈسم محسوس کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ فیشن انڈسٹری ہو یا شوبز انڈسٹری ، اداکار ہوں یا ماڈلز، ود بیئرڈ ہی زیادہ نظر آتے ہیں یہی وجہ ہے کہ عام افراد بھی کلین شیو سے داڑھی رکھنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔اگر آپ اب بھی داڑھی اور مردوں کی شخصیت کو لے کر شش و پنج میں ہیں کہ توان اداکاروں اور ماڈلز کو دیکھ لیںجس سے آپ کو داڑھی یا کلین شیو کے انتخاب میںآسانی ہوجائی گی ۔

فوادخان

داڑھی والے مرد زیادہ پرکشش؟

اس بات میں کوئی دو رائے نہیںسپراسٹار فواد خان کے مداحوں کی بڑی تعداد خواتین پر مشتمل ہے۔کام اور اداکاری ایک طرف ان کی خوبصورتی کے چرچے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھرمیں مشہور ہیں۔ان کی خوبصورتی کے باعث گزشتہ برس انھیں پرکشش اور باصلاحیت اداکاروں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔فواد کے کامیاب ڈرامے ’’ہمسفر ،،کے لئے اگرچہ انھیں کلین شیو میں زیادہ پسند کیا گیا تاہم جب سے اب تک فواد ود بیئرڈ زیادہ دلوں کی دھڑکنیں بنے نظر آتے ہیں۔

فرحان سعید

داڑھی والے مرد زیادہ پرکشش؟

بالی ووڈ ڈائریکٹر وکرم بھٹ کی فلم ’کریچر‘ کے گانے ’نام وفا ‘ سے بالی ووڈ میں اینٹری دینے والے ،گلوکاری سے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان پرستار بنانے والےاور پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ عروہ حسین کے شوہر فرحان سعید جب فلمی دنیا میں قدم رکھا تو اگرچہ کہ وہ کلین شیو تھے لیکن کچھ ہی عرصہ بعد وہ شیو بڑھائے مداحوں کی تعداد میں اضافہ کرتے دکھائی دیئے گزشتہ برس شادی جیسی اہم تقریبات میں بھی فرحان کو کلین شیو نہیں دیکھا گیا جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ فرحان سعید کو بھی اندازہ ہے کہ مرد ود بیئرڈ ہی زیادہ پرکشش دکھائی دیتے ہیں۔

عاطف اسلم

داڑھی والے مرد زیادہ پرکشش؟

پہلے البم سے ہی شہرت کی بلندیوں کو چھو نے والےمعروف گلوکار عاطف اسلم کے مداحوں کی تعداد نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی بڑی تعداد میں موجود ہے گزرتے سالوں کے ساتھ گز رتے سالوں کے ساتھ عاطف نے خود کو کافی تبدیل بھی کیا اور اب آپ دیکھ سکتے ہیں کامیاب گلوکار عاطف اسلم بھی داڑھی میں کافی دلکش نظر آتے ہیں۔

بریڈ پٹ

داڑھی والے مرد زیادہ پرکشش؟

انجلینا جولی کے سابقہ شوہر اورہالی ووڈ سپر اسٹار و پروڈیوسر بریڈ پٹ کی ہلکی پھلکی داڑھی دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے بیئرڈ ود لک ہینڈسم کا رواج نہ صر ف لالی ووڈ بلکہ ہالی ووڈ میں بھی خاصا مقبول ہے ۔

جارج کلونی

داڑھی والے مرد زیادہ پرکشش؟

ہالی ووڈ کے کامیاب اداکار جارج کلونی اور ان کی اہلیہ امل کلونی کی جوڑی کسی نہ کسی شاندار عمل کے باعث انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں سراہی جاتی رہتی ہے جہاں ان کے شاندار طور اطوار ان کے مداحوں کے کے دلوں میں گھر کرنے کے لئے کافی ہے وہیں جارج کلونی کی داڑھی بھی ان کے مداحوں کی تعداد بڑھاتی دکھائی دیتی ہے۔

یہ کیسے ممکن ہے کہ داڑھی کا فیشن مداح زیادہ پسند کریں اور بالی ووڈ اداکاروں کو اس سے باخبر رہیں ارتو آئیے نظر ڈالتے ہیں کچھ ان اداکاروں پر جو ود بیئرڈ زیادہ پرکشش نظر آتے ہیں۔

شاہد کپور

داڑھی والے مرد زیادہ پرکشش؟

فلم’’ عشق وشق‘‘ سے کیریئر کا آغاز کرنے والے بالی ووڈ اداکارشاہد کپور خوبصورتی میں بھی اپنی مثال آپ ہیں ۔ان کی بڑھی شیو کے ساتھ آپ یہ بھی ماننے کو مجبور ہوجائیں گے شاہد کپور کی طرح مرد ود بیئرڈ پرکشش لگتے ہیں۔

رنبیر کپور

داڑھی والے مرد زیادہ پرکشش؟

بات ہو ود بیئرڈ لک ہینڈسم اداکاروں کی اور رنبیر کپور کا نام آئے تو زیادتی سے ہوگی راج نیتی کے پروموشن کے دوران کلین شیو کے بجائے رنبیر کی بڑھی داڑھی مداحوں کی جانب سے بھی خوب پسند کی گئی اور اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ رنبیر جتنے کلین شیو ہینڈسم لگتے ہیں اس سے کہیں زیادہ ود بیئرڈ۔

ورن دھون

داڑھی والے مرد زیادہ پرکشش؟

فلم ڈائریکٹر ڈیوڈ دھون کے بیٹے اور راک اسٹار ورن دھون انڈسٹری میں اینٹری دیتے ہی کامیابی کی منازل طے کرنے لگے اگرچہ کلین شیو ورن دھون زیادہ اچھے لگتے ہیں لیکن فلم بدلا پور میں ورن ود بیئرڈ بھی کا فی اچھے اور منفرد منفرد سے لگے۔

تازہ ترین