چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا سینٹرل جیل کراچی کا دورہ ، سزا یافتہ قیدیوں کے وارڈ سمیت دیگر وارڈز اور جیل کے اسپتال کا بھی دورہ کیا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے جیل میں قیدیوں کے مسائل بھی سنےاور انہیں فوری حل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
اس موقع پر چیف جسٹس نے کینسر میں مبتلا قیدی کے علاج کے بھی احکامات جاری کئے۔