• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری کے مال روڈ پر ڈولفن فورس لگا دی گئی

سیاحوں کا تحفظ، مری میں مال روڈ پر ڈولفن فورس تعینات

مری میں سیاحوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ مری میں مال روڈ پر ڈولفن فورس کو تعینات کر دیا گیا۔ اے ایس پی مری کا کہنا ہے کہ شکایت کی صورت میں فوری ایکشن ہوگا۔

اے ایس پی مری کامران حمید کا کہنا ہے کہ مری میں سیاحوں کی شکایت کی صورت میں پولیس فوری مدد کو پہنچے گی۔ مری میں مال روڈ پر ڈولفن فورس کو تعینات کر دیا گیا ہےاور وہ مال روڈ پر گشت کرتے رہیں گے، دیگر پکنک پوائنٹس پر پنجاب پولیس کے اہلکار فرائض سر انجام دیں گے۔

اے ایس پی مری کا مزید کہنا تھا مری میں ماحول سازگار رکھنے کے لئے اہم مقامی شخصیات ، ہوٹل مالکان ، ٹیکسی ڈرائیور ایسوسی ایشن کے ذمہ داران سے بھی بات چیت کی ہے۔

اس کے علاوہ 450 ٹورسٹ گائیڈز کے کارڈ بنانے کا سلسلہ جاری ہے جو سیاحوں کی مدد کے لئے مختلف مقامات پر موجود ہوں گے۔

تازہ ترین