• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کا سانحہ 12 مئی کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

جنگ نیوز

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سانحہ 12 مئی کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ 12 مئی کے ذمے داروں کو گرفتار کیا جانا چاہیے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کراچی کے علاقے الہٰ دین پارک سے متصل میدان تحریک انصاف کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بچانا ہے تو عمران خان آخری آپشن ہیں، صرف سیلفیوں کیلئے نہیں پاکستان کیلئے عمران خان کے ساتھ آؤ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کسی کی میراث نہیں، کراچی سب لوگوں کاہے،کراچی پاکستان ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دنیا کی سازش ہے کہ پاکستان کی فوج کا وقار خراب کیا جائے ، انہوں نے الزام لگایا کہ موجودہ حکومت نے ڈالرز میں قرضے لیے۔ 

تازہ ترین