• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
چیف جسٹس نے سانحہ 12  مئی کیس کی فائل طلب کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سانحہ 12؍ مئی کیس کی فائل سندھ ہائی کورٹ سے طلب کرلی ہے۔ ہفتہ کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اہم مقدمات کی سماعت کی۔ جسٹس ثاقب نثار ،جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل لارجربنچ نے مقدمات کی سماعت سے قبل سانحہ 12؍ مئی کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے کمرہ عدالت میں فاتحہ خوانی کرائی اورانہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر کمرہ عدالت میں موجود فیصل صدیقی ایڈووکیٹ سے چیف جسٹس نے استفسارکیاکہ سانحہ 12؍ مئی مقدمے میں اب تک کیا کارروائی ہوئی ہے ؟ فیصل صدیقی ایڈووکیٹ نے فاضل جج کو بتایاکہ سانحہ کے بعد لارجر بنچ کے سامنے ہائی کورٹ بار سمیت دیگر درخواستوں کی سماعت چل رہی تھی کہ نومبر2007 میں ایمرجنسی لگادی گئی اور پی سی او ججوں نے کیس خارج کردیالیکن اب بھی سانحہ 12؍ مئی سے متعلق کوئی ایک درخواست زیرالتواء ہے جس پر چیف جسٹس نے عدالتی عملے کو ہدایت کی کہ وہ ہائی کورٹ سندھ سے سانحہ 12؍ مئی سے متعلق کیس کی فائل منگوائیں ہم اسکا جائزہ لیں گے۔

تازہ ترین