• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجلس وحدت المسلمین کی اپیل پر ملتان سمیت ملک بھر میں امریکامردہ بادریلیاں

ملتان (سٹاف رپورٹر) ) مجلس وحدت مسلمین کے قائد ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں یوم مردہ باد امریکا، اسرائیل وہندوستان ریلیاں نکالی گئیں۔ملتان میں ریلی کی قیادت اقتدار نقوی، مجاہد عباس گردیزی، اعجاز بہشتی، ہادی حسین،عمران ظفر،سلیم عباس صدیقی ، عوامی تحریک کے رہنما رائو عارف رضوی،میجر اقبال چغتائی اورمرزا وجاہت علی کر رہے تھے۔ ریلی دولت گیٹ سے گھنٹہ گھر تک نکالی گئی۔ جہاں ریلی جلسہ عام میں تبدیل ہوگئی۔ شرکائے ریلی مسلسل امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگارہے تھے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ امریکا عالمی دہشت گرد ہے ۔ پوری دنیا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فیصلہ سنادیا کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت ماننا اور وہاں اپنا سفارتخانہ منتقل کرنے کا امریکی فیصلہ غیر قانونی ہے۔ عارف رضوی نے کہا کہ اسرائیل کے انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم میں امریکا اور اس کے اتحادی شریک ہیں۔ ڈاکٹر موسی کاظم نے کہا کہ پاکستان کی تمام تر مشکلات کا ذمے دار بھی امریکا اور اس کے بعض اتحادی ہیں۔جلال پور پیر والہ سے نامہ نگار کے انجمن وحدت المسلمین تحصیل جلال پور کے زیر اہتمام دربار پیر قتال سے چوک فوارہ تک امریکا مردہ باد ریلی نکالی گئی، علامہ غلام عباس نقوی، علامہ غیور عباس، انجمن وحدت المسلمین ضلع ملتان کے ڈپٹی سیکرٹری غلام اصغر سومرو، جنرل سیکرٹری تحصیل جلال پور اظہر خان سدوزئی اور عارف رضا نے شام میں پر وحشیانہ بمباری، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی پشت پناہی، عراق میں فرقہ واریت کے فروغ کے حوالے سے امریکہ پر شدید تنقید کی گئی کارکنوں نے پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ مردہ باد کے نعرے درج تھے۔
تازہ ترین