کوئٹہ(سٹی ڈیسک)ایچ ای سی سکالر شپ کے تحت منتخب ہونے والے طالب علم مزمل خان پانیزئی ودیگر طلباء نے بیان میں کہا ہے کہ پچھلے سال ستمبر میں ٹیسٹ لیا گیا تھا مگر داخلہ تعطل کا شکار ہوا گیارہ مئی کو چیف جسٹس نے اس معاملے پر سوموٹو ایکشن لیا اور پی ایم ڈی سی اور ایچ ای سی کو فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا پی ایم ڈی سی نے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے بارہ مئی کو لسٹ جاری کردی انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کے مشکور ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ مستقبل میں بھی اس طرح کے دورے کریں گے اور لوگوں کے مسائل حل کریں گے ۔