عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے بیانات سوچ سمجھ کر دیے وہ پاکستان میں بادشاہت چاہتے ہیں۔
شیخ رشید نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے بیان کے حوالے سے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اور نوازشریف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف نے خدشات بڑھادیے ہیں، آنے والی حکومت پراقتصادی پابندیاں لگ سکتی ہیں، شہبازشریف مریم نواز کے سامنے بھی نہیں بول سکتے۔
شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف کی مودی سے ملاقات کا دفترخارجہ میں کوئی ریکارڈ نہیں، نوازشریف کے بیان کی وجہ سے بہت سے لوگ ن لیگ چھوڑ کر چلے جائیں گے۔