• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبنگ خان راجستھان کی سڑکوں پرسائیکلنگ کرنے نکل پڑے


بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اپنی سائیکل لئے راجستھان کی سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ جی ہاں، کئی دلچسپ مناظر بھارتی ریاست راجستھان کے شہرجیسلمیر میں دیکھے گئے جب کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ اداکار سلمان خان اپنی الیکٹرک سائیکل کی سواری کے مزے لینے میں مصروف تھے اور بھرپور انداز میں شہر کی سیر کر رہے تھے جبکہ راجستھان میں سلمان خان کو کواڈ بائیک چلاتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا ۔


دبنگ خان راجستھان کی سڑکوں پرسائیکلنگ کرنے نکل پڑے
دبنگ خان راجستھان کی سڑکوں پرسائیکلنگ کرنے نکل پڑے

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایسا پہلی بار نہیں کہ سلمان خان کو سائیکل چلاتے دیکھا گیا ہو، اس سے قبل بھی سلمان خان کو ممبئی ہی میں سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا گیا تھا ۔سلمان خان کو اپنے دبنگ اسٹائل میں ہاتھ باندھے بنا سائیکل کے ہینڈل پکڑے سائیکل چلاتے دیکھ اُنکے مداح بھی بیحد خوش ہوئے۔

تازہ ترین