ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے اسسٹنٹ کمشنرملتان اخلاق احمدخان کو تبدیل کرکے بطور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر ملتان مقررکیا ہے،دریں اثناءکمشنر ملتان ڈویژن بلال احمد بٹ نے اخلاق احمد خان کی جگہ پروٹوکول افسرمحسن نثارکو اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کے تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں ، محسن نثاراسسٹنٹ کمشنر ریونیو کمشنر آفس ملتان کے علاوہ پروٹوکول افسر کی ذمہ داریاں بھی سرانجام دیں گے، اس بارے میں باقاعدہ احکامات بھی جاری کردئیے گئے ہیں۔