کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پیپلز پارٹی کوئٹہ ڈویژن کے صدر میر اختر شاہوانی اور نائب صدر حاکم علی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا کوئٹہ میں کامیاب اجتماع اس بات کا مظہر ہے کہ یہاں کے عوام صرف پی پی کو ہی نجات دہندہ سمجھتے ہیں ایک بیان میں انہو ںنے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت اور عوام کے لئے قربانیاں دیںبلاول زرداری نے پارٹی میں نئی روح پھونک دی ہے انہوں نے اپنی مخلصانہ کوششوں سے تمام کارکنوں کو متحد کرکے انہیں زیادہ فعال و متحرک بنا دیا ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی عام انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائیگی اور عوامی مسائل حل کئے جائیں گے۔