• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائوتھ ایشین گیمز، ہاکی گولڈ میڈل پاکستان کے نام، بھارتی غرور خاک میں مل گیا

گوہاٹی ( نصر اقبال، نمائندہ خصوصی) سائوتھ ایشن گیمز میں جمعے کو پاکستانی ہاکی ٹیم نے بھارتی تماشائیوں کی سخت نعرے بازی اورپاکستان مخالف نعروں کے باوجود بھارتی ہاکی ٹیم کو اس کے ہوم گرائونڈ 0-1 گول سے شکست دے کرسائوتھ ایشین گیمز میں اپنا قیمتی گو لڈ میڈل جیت لیا اور بھارتی سورمائوں کا غرور خاک میں ملادیا۔اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے سائوتھ ایشین گیمز ہاکی میں گولڈ میڈل کی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کر لی۔ اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے 8گولڈ میڈلز جیت لئے۔ اس کے علاوہ پاکستان نے اب تک 23 سلور اور43 برانر کے ساتھ میڈلز ٹیبل پرتیسری پوزیشن پر موجود ہے۔ جمعے کوپاکستان ہاکی ٹیم نے اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں بھارتی تماشائیوں کے آ نسو نکال دیئے۔ اپنی ٹیم کی ناکامی کے ساتھ ہی کھلاڑیوں کے حق میں نعرے بھارتی کھلاڑیوں کے خلاف ہوگئے۔ ایونٹ کے فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان سخت اور سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلہ ہوا۔ پہلے ہاف کے آ خری منٹ میں عمر بھٹہ اور اویس الرحمان کی عمدہ موو پر ارسلان قادر نے خوبصورت گول بناکر پاکستان کو برتری دلادی ۔ اس پرپاکستان کی جیت کے ساتھ میچ ختم ہوا۔ دوسرے ہاف میں بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستان کے گول پر برتری کو ختم کر نے کے لئے کئی حملے کئے مگر وہ پاکستانی دفاعی کھلاڑیوں اور گول کیپر عمران بٹ نے ناکام بنادی، اس میچ میں قومی ہاکی ٹیم کے کوچ ریحان بٹ اور ان کے بھائی عمران بٹ نے بھی حصہ لیا۔ پاکستان اوربھارت کی ٹیموں نے میچ میں دو،دو پنالٹی کار نر حاصل کئے۔ بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 2-4سے ہرا کر برانز میڈل جیتا۔ دیگر ایونٹس میں پاکستان نےشوٹنگ کے25 میٹرز اسٹینڈرڈ پسٹل ٹیم ایونٹ میں سلور میڈل جیت لیا۔ بھارت نے گولڈ اور سری لنکا نے برانز میڈل جیتا ، پاکستان کی ٹیم تبسم مقبول حسین، بشیر غلام مصطفٰے اور کبیر محمد پر مشتمل تھی۔ کبڈی میں پاکستان کی مردوں کی ٹیم کو سری لنکا کے ہاتھوں 14-13سے شکت کا سامنا کرنا پڑا۔ خواتین کے کبڈی میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستانی خواتین کو 79-23ے اسکور سے ہرایا۔ خواتین ہاکی کے فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو دس گول سے شکست دی۔ بھارتی ہاکی ٹیم کی کپتان رانی نے تین گول کے ساتھ ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ہینڈ بال میں بھارت نے نیپال کو شکست دی ۔
تازہ ترین