• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کے بیان کی تحقیقات کی جائیں کہ اس میں کس حد تک حقیقت ہے، مولانا فضل الرحمٰن

لاہور (نمائندہ خصوصی،جنرل رپورٹر)جمعیت علما ئے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بیان کی تحقیقات کی جائیں کہ اس میں کس حد تک حقیقت ہے، حساس معاملات پر باتیں نہیں ہونی چاہئیں، کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کے ظہار سے ریاست کو نقصان پہنچتا ہے۔سروسز اسپتال میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نواز شریف تین بار ملک کے وزیراعظم رہ چکے ہیں اس لیے ان کے بیان کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔میرا خیال ہے کہ نواز شریف نے جو کہا اس کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ وہ اپنے بیان میں کس حد تک ذمہ دار ہیں ، ان کے بیان میں کس حد تک حقیقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں اور مختلف سیاسی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا راستہ کھلا رکھا ہے۔
تازہ ترین