• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف نے غلط وقت پر بیان دیا، فوج کو بدنام کرنا افسوسناک ہے، مشرف

دبئی(مانیٹر نگ سیل)آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نواز شریف نے غلط وقت پر بیان دیا، اپنے ملک کی فوج کو بدنام کرنا انتہائی افسوس ناک عمل ہے۔سابق صدر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بیان سے فوج اور اسٹیبلشمنٹ کو ذمہ دار قرار دیا۔پرویزمشرف نے مزید کہا کہ ’نوازشریف کہتے ہیں کہ کارگل کی کارروائی پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا تھا، کارگل پر نواز شریف کو 2 بار بریفنگ دی تھی، نوازشریف نے کہا تھا جنرل صاحب ! مزہ تب آئے گا جب جھنڈا سری نگر پر لگائیں گے‘۔پرویز مشرف نے کہا کہ ’کارگل جنگ میں ہم 5 جگہوں پر بھارتی فوج پر حاوی تھے، اس وقت نواز حکومت پر بھارت نے امریکا کے ذریعے دباؤ ڈلوایا، کارگل سے فوج کی واپسی پر راجہ ظفرالحق اورچوہدری شجاعت نے مخالفت کی۔سابق صدر نے کہا کہ ’نوازشریف امریکا گئے اور وہاں سے فوجیوں کی واپسی کا آرڈر جاری کیا، کارگل سے فوجیوں کا انخلا کرواکر نواز شریف نے غلط قدم اٹھایا اور فوجیوں کی واپسی کا الزام مجھ پر عائد کردیا۔پرویز مشرف نے کہا کہ ایسے وقت پر نواز شریف کی جانب سے یہ بیان آنے کے پیچھے ضرور کوئی نا کوئی بات چھپی ہے۔
تازہ ترین