مصنّف: محمود میاں نجمی
صفحات: 112، قیمت : 200روپے
ناشر:امتل البشر پبلی کیشنز، A-445 ،بلاک N ،نارتھ ناظم آباد، کراچی
نبی کریم، آقائے دو جہاں ﷺ کی صاحب زادیوں کی رُوح پرور اور ایمان افروز سوانح پر مشتمل مضامین کا یہ سلسلہ ’’جنگ، سنڈے میگزین‘‘ میں اشاعت پزیر ہوکر قارئین کے ایک وسیع حلقے میں مقبولیت حاصل کرنے کے بعد اب کتابی شکل میں شایع ہوا ہے۔ اس سے قبل محمود میاں نجمی، امّہات المومنینؓ پر بھی سلسلۂ مضامین تحریر کرچکے ہیں، جو کتابی شکل میں دست یاب ہے۔ محمود میاں نجمی کا اسلوب نہایت دِل نشین ہے۔
وہ بہت رواں، عام فہم انداز میں لکھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اسلوبِ تحریر سیدھا قاری کے دِل و دماغ میں اُترتا چلا جاتا ہے۔ کتاب اچھے انداز میں شایع کی گئی ہے، قیمت انتہائی مناسب ہے، البتہ کاغذ کچھ مزید بہتر معیار کا ہونا چاہیے تھا۔