مصنّف: ناصر نقوی
صفحات: 624، قیمت: 2500روپے
ناشر: مقبول اکیڈمی، سرکلر روڈ، لاہور
یہ ناصر نقوی کے ڈیڑھ سو کالمز کا مجموعہ، بلکہ یوں کہیے پورا ایک دفتر ہے۔ مختلف موضوعات پر ہلکے پھلکے انداز میں لکھے گئے کالمز پُرلطف ہیں اور ذہن کے دریچے بھی وا کرتے ہیں۔پھر تحریر میں روانی اور سلاست اپنی جگہ ہے۔ کتاب کے فلیپ پرمنوبھائی، عطا الحق قاسمی اور ایوب خاور کی آرا درج ہیں۔ طباعت مناسب ہے۔ رہی قیمت کی بات، عام آدمی شاید ہی خریدنے کی ہمّت کرسکے۔