• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اجمال (کتابی سلسلہ)

ادارت :فہیم اسلام انصاری

صفحات432:، قیمت 500:روپے

ناشر:ہم لوگ پبلی کیشنز، اجمیر پرائیڈ، گلستانِ جوہر، کراچی

’’اجمال‘‘ کا یہ بارہواں شمارہ ہے، جس میں حمدو نعت، غزلوں کے علاوہ تراجم، افسانے، مضامین اور تجزیوں سمیت 44نگارشات شامل ہیں۔ ’’گوشۂ ماضی‘‘ میں اختر الایمان، وزیر آغا، منشی پریم چند اور ابراہیم جلیس کی تحریریں ہیں۔ اہم امر یہ ہے کہ کمپوزنگ کےلیے چھوٹا فونٹ استعمال کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے کم صفحات میں بھی پڑھنے کا خاصا مواد سما گیا ہے، تو اس لحاظ سے قیمت زیادہ محسوس نہیں ہوتی۔

ہاں، البتہ کم زور بصارت والوں کو پڑھنے میں دشواری ضرور ہوگی۔ ناشرین کو یہ بھی خیال رکھنا چاہیے۔ تاہم، یہ امر لائقِ تحسین ہے کہ ایک ادبی جریدہ اشتہارات کے بغیر بھی اپنا وجود برقرار رکھے ہوئے ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین