• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی ایکشن ڈرامہ فلم 'مائیل22 کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری


ایکشن کے دیوانے تیار ہو جائیں ، ہالی وڈ کی تھرل سے بھرپور نئی ایکشن ڈرامہ فلم ’مائیل22‘کاپہلا ٹیزر ٹریلرجاری کردیا گیا ۔

 نئی ایکشن ڈرامہ فلم 'مائیل22 کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری

ڈائریکٹرپیٹر برگ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے امریکی انٹیلی جنس آفیسر کے گرد گھوم رہی ہے جو ملک کی حساس معلومات ایک پر اسرار پولیس آفیسر تک پہنچانا شروع کر دیتا ہے اور سنگین جرم کا مرتکب ہوجاتا ہے ۔

 نئی ایکشن ڈرامہ فلم 'مائیل22 کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری

اسٹیفن لیلیون سن ، مارک واہلبرگ اور پیٹر برگ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی مار دھاڑ اور تھرل سے بھرپور اس فلم کی کاسٹ میں معروف ہالی وڈ اداکارمارک واہلبرگ مرکزی کردار میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں جان مالکووچ،لورن کوہن ،آئیکو یوویس،روئینڈا روسی سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں دکھائی دیں گے۔

 نئی ایکشن ڈرامہ فلم 'مائیل22 کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری

ایکشن ، تھرل اور سسپنس پر مبنی یہ فلم رواں سال3اگست کونمائش کے لئے پیش کردی جائے گی۔

تازہ ترین