• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالد کھوکھر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر،شہباز احمد سیکریٹری منتخب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈ خالد سجاد کھوکھر اور سکریٹری شہباز احمد اگلے چار سال کی مدت کے لئے ایک بار پھر فیڈریشن میں اسی عہدے پر منتخب ہوگئے۔ منگل کو اسلام آباد میں ہونے والے انتخاب میں عہدے داروں کا انتخاب عمل میں آیا جس میں 93 ممبر ز نے شرکت کی۔ سندھ سے سید غلام مصطفی شاہ، خالد انور خواجہ، محمد سعید خان اور چوہدری اسماعیل گجر نائب صدور جبکہ محمد اخلاق عثمانی خرانچی منتخب ہوئے۔ بعد میں مقامی ہوٹل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خالد سجاد کھوکھر نے کہاکہ لاہور ہائی کورٹ نے ہمیں انتخابات سے نہیں روکا تاہم لاہور ہائی کورٹ نے جواب جمع کرانے کا کہا ہے، ڈومیسٹک ہاکی کے فروغ کیلئے کوشش کی ہے۔ غیر ملکی کوچ کو لانا مجبوری تھی ، غیر ملکی فزیکل ٹرینر بھی قومی ٹیم کی تربیت کر رہا ہے۔ پچاس لاکھ گرانٹ کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے کھلاڑیوں کے انعامات کا اعلان کیا ہے انشاء اللہ ہمارا خزانہ پھر بھر جائیگا ۔ خواہش ہے کہ ریگولر فنڈز ملتے رہیں ۔
تازہ ترین