• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف جائیداد کیس،پراسیکیوٹر کی استدعا پر سماعت30 مئی تک ملتوی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج محمد اصغر خان نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کے اشتہاری ملزم سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے اثاثہ جات سے متعلق کیس کی سماعت30 مئی تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے ملزم کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کر رکھی ہیں جبکہ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کی مزید جائیداد کے بارے میں تحقیقات کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز پراسیکیوٹر کی استدعا پر عدالت نے سماعت 30 مئی تک ملتوی کر دی۔  
تازہ ترین