• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دل کے دورے سے بچنا ہے تو پانچ تجاویز مان لیں

دل کے دورے سے بچئے، پانچ تجاویز مانیئے

ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ نوجوانوں میں دل کی بیماریوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور دیہی آبادی کی بنسبت شہری آبادی میں دل کا دورہ پڑنے کا رجحان زیاہ دیکھا جا رہا ہے ۔


کم عمر میں دل کے دورہ پڑنے کی وجہ دفاتر میں کام کا دباؤ ہے، اس کے علاوہ مغربی طرز کے کھانے بھی ہماری صحت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ورزش نہ کرنا ، سگریٹ نوشی، موٹاپا بھی نوجوانوں میں  دل کی بیماریوں کی وجوہات میں شامل ہے۔

ذیابیطس، ہائپرٹینشن اورکولیسٹرول کی سطح میں اتار چڑھاؤ بھی دل کی بیماری کی دیگر وجوہات ہیں۔

دل کی بیماریوں سے بچنے کے لئے چند تجاویز پیش کی جاتی ہیں جن کو اپنانے سے کسی حد تک دل کو قابو کیا جا سکتا ہے۔

پہلی تجویز میں’ نو اسموکنگ‘ سر فہرست ہے، نو جوان وں کو چاہئے کہ تمباکو نوشی سے اجتناب برتیں۔

دوسری تجویز؛ اگر آپ کو ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر یا ہائی کولیسٹرول ہے تو انہیں سخت کنٹرول میں رکھیں۔

تیسری تجویز؛ہر ہفتے پانچ سے سات دن ورزش کرنا لازمی بنا لیں جس کا دورانیہ 45 سے 60 منٹ پر مشتمل ہو ، اگر ورزش نہیں کر سکتے تو روز پانچ سے چھ کلو میٹر کی چہل قدمی کریں۔

چوتھی تجویز؛ذہنی تناؤ کم کریں، یوگا، باغبانی، موسیقی یا کسی بھی دوسرےمشغلے میں خود کو مصروف رکھ کر ذہنی تناؤ کم کیا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ تناؤ سے چھٹکارا حٓصل کرنے کے لئےدفتر میں کام کے درمیان وقفہ لینا بھی اہم ہے۔

پانچویں تجویز؛ 25 سال کی عمر کے بعد سے باقاعدہ طبی چیک اپ کروانا لازمی ہے، اگر آپ کو خاندان کی طرف سے ہائی بلڈ پریشر یا ذیابطیس ہے تو اپنے معالج کو ضرور اس بات سے آگاہ کریں۔

تازہ ترین