• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج کابینہ کے اجلاس میں رفقاء کو اعتماد میں لیں گے

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج کابینہ کے اجلاس میں رفقاء کو اعتماد میں لیں گے

اسلام آباد (حنیف خالد) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرینگے جو سہ پہر کی بجائے صبح 9بجے وزیراعظم آفس میں ہو گا۔ اجلاس میں ملک میں وزارتوں کا ایجنڈا زیرغور آئیگا اور پالیسی ایشوز نمٹائے جائیں گے۔ دوسرے ممالک کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کی توثیق کی جائیگی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے 12مئی کو شائع ہونے والے بیان اور اس پر قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے متعلق کابینہ کے اپنے رفقاء کو اعتماد میں لیں گے۔

تازہ ترین