• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تخت ملتان کی غلامی بھی قبول نہیں،بہاولپورمیں صوبہ بحالی کیلئے ریلی

بہاولپور(نمائندہ جنگ) تحریک صوبہ بہاول پور اور جماعت اسلامی کی صوبہ بحالی کے لیے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت جماعت اسلامی بہاول پور کے امیر سید ذیشان اختر اور اکرم انصاری نے کی ریلی چوک بازار سے فرید گیٹ تک نکالی گئی۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سید ذیشان اختر اور نصراللہ ناصر نے کہا کہ بہاول پورصوبہ کی مخالفت کرنے والے سیاستدا ن آنیوالے الیکشن میں بری طرح ناکام ہو نگے، تخت لاہور کی اشرافیہ فوری بہاول پور صوبہ کی بحالی کا اعلان کرے، بہاول پورصوبہ بہاول پور کی عوام کے دل کی آواز ہے جس کو دبایا نہیں جا سکتا انہوں نے کہا کہ تخت لاہور کی اشرافیہ کی بہتری اسی میں ہے کہ وہ فوری طور پر بہاول پور صوبہ کی بحالی کا اعلان کرے کیونکہ ہمیں تخت لاہور کے بعد تخت ملتان کی غلامی کسی صورت قبول نہیں ریلی سے بہاول پور صوبہ بحالی کے سینئر رہنماء اکرم انصاری اور یوتھ ونگ کے سٹی صدر راشد علی نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین