• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین یونیورسٹی ملتان کے شعبہ انگریزی کے زیراہتمام سیمینار

ملتان (سٹاف رپورٹر) خواتین یونیورسٹی ملتان شعبہ انگریزی کے زیراہتمام ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا،سیمینار کی چیف آرگنائزر پروفیسر خالدہ امتیاز تھیں،سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر سمعیہ خاکوانی اور سینئر فیکلٹی ممبران نے بھی خصوصی شرکت کی، مقررین نے کہا کہ کسی بھی قوم کی پہچان اس کے ادب اور ثقافت سے کی جاتی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ادبی اور ثقافتی اقدار کو دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہے،تقریب کے اختتام پر تمام مقررین میں شیلڈز پیش کی گئیں۔
تازہ ترین