کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)رمضان المبارک کے پیش نظر کوئٹہ سمیت ملک بھر میں قائم یوٹیلٹی اسٹورز پر دستیاب ایک ہزار سے زائد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے ۔یوٹیلٹی اسٹورز پر حکومت کی جانب سے ایک ارب 73 کروڑ روپے کی سبسڈی کے رمضان پیکج پر عملدرآمد شروع ہوگیا جس کے بعد مارکیٹ کے مقابلے میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں 5 سے 10 فیصد کم قیمت پر دستیاب ہیں۔تمام یوٹیلی اسٹورز پر فی کلو چینی 51 روپے میں دستیاب ہے ٗ مارکیٹ میں چینی کی قیمت 56 روپے فی کلو ہے، دال چنا پر 25 روپے سبسڈی دی گئی ہے جس کے بعد یہ 120 کے بجائے 95 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔مصالحہ جات کی قیمتوں پر 10 فیصد، آٹے کے 20 کلو کے تھیلے پر 80 روپے، مختلف برانڈز کے گھی پر 15 روپے اور مختلف برانڈز کے کوکنگ ائل پر 10 روپے فی لیٹر تک کی خصوصی بچت دی گئی ہے۔