کوئٹہ(سٹی ڈیسک)رضا کار گروپ کوئٹہ آن لائن کے بانی ضیا خان ‘ دائود ودان ‘جہانگیر ترین ‘ ڈاکٹر سرمد ‘شمائلہ اسماعیل ‘ مصور خان ‘ریاض بلوچ اور دیگر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک صبر و تحمل کا درس دیتا ہے اور اس ماہ مبارک میں ہمیں غربا و مساکین کو بھی یاد رکھنا چاہئے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ آن لائن ہر سال کی طرح امسال بھی مستحقین و غربا میں راشن تقسیم کریگا حکومت سمیت مخیر حضرات اس کار خیر میں گروپ سے تعاون کریں انہوں نے کہا کہ معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی بحالی کیلئے تمام مکاتب فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔