• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
وال کلاک کے نئے ٹرینڈز

گھر کی آرائش میں آئینہ کے بعدشاید وال کلاک ہی وہ چیز ہے جسے آپ بار بار دیکھتے ہیں اور یہی اندازہ لگاتے ہیں کہ آپ کو فلاں کام میں کتنی دیر ہو چکی ہے ،بہرحال شایدکوئی ایسا گھر ہو جہاں وال کلاک موجود نہ ہو۔ پہلے زمانہ میں لکڑی کی بڑی گھڑیاں دیواروں پر ٹانگی جاتی تھیں جس سے وقت دیکھنے میں آسانی ہوتی تھی بلکہ ان سے گھر کی آرائش اور خوبصورتی میں اضافہ بھی ہوتا تھا۔ گذرتے وقت کے ساتھ ساتھ وال کلاک کے ڈیزائن بھی تبدیل ہوتے گئے ۔ جدید طرز کے وال کلاک، خواتین کی توجہ کے مرکز بن جاتے ہیں اکثر خواتین، اپنے آشیانے کے دیوان خانہ یا پھر دالان کی دیوار پر بڑی گھڑی لگانے کو ترجیح دیتی ہیں۔

پہلے، وال کلاک ٹانگنے کا رواج عام تھا مگر اس کے بعد بڑی گھڑیوں کی جگہ ٹیبل کلاکس نے لے لی تھی اور اب دوبارہ بڑی وال کلاک کے چلن کا فیشن عام ہوتا جارہا ہے۔ بڑی سائز کی وال کلاک کا ماضی میں نہ صرف مشرق بلکہ مغربی ممالک میں کثرت سے استعمال کیا جاتا تھا بلکہ یہ کلاک مشرقی تہذیب کا حصہ بھی بن چکی تھی۔ ان وال کلاک کے گھنٹہ کی آوازیں دور دور تک سنی جاتی تھیں۔ آج وال کلاک کو عظیم اثاثہ تصور کیا جارہا ہے ۔ چوبینہ سے بنے یہ وال کلاک عوام کے تمام طبقات میں یکساں پسند کئے جاتے ہیں ۔ 

لکڑی کے بجائے دیگر اشیاء سے بنی وال کلاکس، اب گھروں کی زینت بنی ہوئی ہیں ۔ شیشے سے بنی وال کلاکس بھی ان دنوں کافی پسند کی جارہی ہیں۔ وال کلاک خریدتے وقت اس بات کو مد نظر رکھنا ضروری ہوجاتا ہےکہ اس گھڑی کو ایسے مقام پر ٹانگا جائے جہاں سے بچہ اور بڑا، آسانی سے ٹائم دیکھ سکے۔ ٹی وی رومس اور لاونج میں ایسی وال کلاک لگائیں جس کے ہند سے آسانی کے ساتھ دکھائی دیں ۔ جدید آرٹ ورک ، مصوری اورجدید آرٹ کی وال کلاکس کے نمونے آج کل گھروں کی دیواروں پر آویزاں کئے جارہے ہیں۔ یہ نہ صرف فیشن کا حصہ بن گئے ہیں بلکہ جمالیاتی ذوق کی تسکین کا ذریعہ بھی بن گئے ہیں۔

قد آدم گھڑیال بھی چند گھروں میں پائے جاتے ہیں جن میں لٹکتا بڑا سا پنڈولم گھڑیال کی بڑی سوئیوں کو چلاتاہے ۔ عمارتوںمیں بڑی بڑی گھڑیاں ، یا گھنٹہ گھر انگریزدور میں وجود میں آئے ۔ آج بھی اس کے بہت سے ٹرینڈز اور اسٹائلز مارکیٹ میں موجود ہیں۔

ٓآج کے دور کے نئے ٹرینڈزکچھ یوں ہیں۔

ٹرسٹی برشد کاپر وال کلاک

ابھرے ہوئے نمبروں اور اس کو کنٹراسٹ کرتی ہوئی سوئیاں ، ایک کلاسک لُک دیتی ہیں۔ کاپر کے دلدادہ لوگوںکو ضروراپنے گھر کی دیوار پراسے لگانا چاہئے۔

سن برسٹ ملٹی وال کلاک

خوبصورت رنگوں سے مزین اس میں نمبروں کے بجائے دلکش ایرے ہیں ، ایسالگتاہے کہ سورج نے اپنی کرنیں پھیلائی ہوئی ہیں۔

ایسٹرسک بلیک وال کلاک

یہ لکڑی اور میٹل کے حسین امتزاج سے بنا ایک شاہکار ہے اور منفرڈ ڈیزائن کاحامل وال کلاک ہے۔ دیکھنے میں آنکھوں کو بھلالگتاہے اور ڈرائنگ روم کی خوبصورتی میںاضافہ کرتاہے۔

پلوٹو واک کلاک

یہ اس صدی کے وسطی دور کی یاد دلاتاہےہے، لکڑی کی بنی شعاعیں اور درمیان میں براس کا مرکزی حصہ بہت دلکش دکھائی دیتاہے اور ماضی کے جھروکوں میں لے جاتاہے ۔

انگرنیگ میٹل انڈسٹریل کلاک

اپنے گھر میں انڈسٹریل احساس کو اجاگر کرنے کیلئے یہ ایک بہترین ڈیزائن ہے جس میں پرانی مشینوں کے کوگ وھیلز لگے ہوئے ہیں۔

اب ہم کچھ گھڑیالوں یعنی پینڈولم کلاکس کی بات کرتے ہیں ۔ جس کاو ذوق رکھنے والے کم لوگ ہوتے ہیں لیکن اگر آپ کے گھر میں پینڈولم کلا ک ہے تو یہ آپ کے گھر کی دلکشی میں اضافے کا باعث ہوتاہے۔

انٹیک پینڈولم کلاک

یہ وکٹوریہ کے زمانے کی یاد دلاتاہے ۔ یہ بہت پیچیدہ نہیں لیکن اس میں بھاری اور موٹی لکڑی استعمال کی گئی ہے۔ رومن اعداداور پینڈولم کی لمبائی ا س کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں ۔

وُڈ پینڈلوم وال کلاک

یہ بہت کُول ڈیزائن ہے جو بچوں کے کمرے کیلئے بہت عمدہ آئیڈیاہے ۔ لکڑی سے بنے اس کلاک میں پینڈولم سے بنے جھولے پر جھولتی لڑکی بہت دلچسپ معلوم ہوتی ہے۔

لارج پینڈولم وال کلاک

یہ ایک باکس میں آتاہے اور اس میں دونوں یعنی کلاک اور پینڈولم ایک باکس میں رہتے ہیں ۔ روایتی رہن سہن کیلئے یہ اچھا ڈیزائن ہے۔

سلور پینڈولم وال کلاک

یہ بھی ایک شاندار ڈیزائن ہے جو اٹالین سلور سے بنایا گیاہے۔ نئے دور کے ڈیزائنز میں سے ایک یہ پینڈولم کلاک جدت کا شاہکا ر ہے۔

اوک پینڈولم وال کلاک

اسٹائلش پیتل کی خوبصورتی کو سامنے لاتا ہوا یہ پینڈولم کسی بھی کمرے کی شان بڑھا سکتا ہے، یہ گزشتہ صدی کی بھی یاد دلاتاہے جب ایسے پینڈولم عام تھے ۔ یہ منفرد ٹائم پیس روایات کا امین ہے۔ 

تازہ ترین