• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چین میں قومی پتنگ میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں آسمان پر اُڑتی رنگ برنگی پتنگیں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

چین کے شہر Langfangمیں منعقد ہونے والے اس سالانہ پتنگ میلے میں چین کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں پتنگ بازوں نے شرکت کی اور اپنے ہاتھ سے تیار کی گئیں پتنگوں سے پتنگ بازی کا شاندار مظاہرہ کیا۔

چین میں نیشنل کائٹ چیمپئن شپ کا انعقاد

منفرد نوعیت کے اس میلے میں مختلف ٹیموں نے اپنی نت نئی اور انوکھی پتنگوں کے ساتھ شرکت کی تاہم شرکاء نے اپنی تیار کردہ منفرد اشکال کی رنگ برنگی پتنگیں فضامیں اُڑائیں تو آسمان رنگین ہوگیا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس پتنگ میلے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور خوب لطف اندوز ہوئے۔

تازہ ترین