کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں جمعرات کو دن بھر مطلع جزوی طورپر ابرآلود رہا اور شہرکے مختلف مقامات پر ہلکی بارش بھی ہوئی محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت31، بارکھان34، دالبندین41، گوادر38 ،قلات29، خضدار35، لسبیلہ42، نوکنڈی38، سبی45، تربت44، ژوب31 اور زیارت میں 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا آج جمعہ کوبلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کاامکان ہے۔