ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں ایم ڈی کی تعیناتی کا عمل روک دیا ہے،الیکشن کمیشن کی جانب سے پابندی اٹھانے کے بعد نئے سرےسے ایم ڈی کی تعیناتی کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے گا، بتایا گیا ہے کہ ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈآف ڈائریکٹرز کی جانب سے ایم ڈی کی تعیناتی کیلئے 3 ناموں کو حتمی شکل دیکر منظوری کیلئے پنجاب حکومت کو ارسال کئے گئے لیکن الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بھرتیوں پر پابندی کے باعث ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں ایم ڈی کی تعیناتی کاعمل رک گیا ہے ، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے سیکشن آفیسرکی جانب سے چیئرمین و میئر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نوید الحق ارائیں کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں ایم ڈی کی تعیناتی کا عمل روکنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔