• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت ملتان کے سابق ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ کیخلاف انکوائری ایک سال بعد بھی مکمل نہ ہوسکی

ملتان(سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت ملتان کے سابق ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر علی مہدی پر لگے درجہ چہارم کی بھرتیوں میں بےقاعدگیوں کے الزامات کے تحت شروع ہونے والی انکوائری کا ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود بھی مکمل نہ ہوسکی کیونکہ اس انکوائری کو ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ملازمین نے دبا دیا ہے، واضح رہے گزشتہ سال 2017 میں ایک وفاقی وزیر کی جانب سے محکمہ صحت میں درجہ چہارم کی خالی اسامیوں کی بھرتیوں میں بے قاعدگیوں کی شکایت ہوئی جس پر اس وقت کے سی ای او ہیلتھ نے اس معاملے کی چھان بین کے لئے ایک انکوائری افسر مقرر کیااور اس انکوائری افسر نے ڈی ایچ او ڈاکٹر علی مہدی کو انکوائری میں قصور وار ٹھہرایااور رپورٹ بھیجوا دی جس پرکارروائی نہ ہو سکی ہے،محکمہ صحت کے مطابق ریکارڈ کی تلاش جاری ہے،ذمے دار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین