• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی شہری کو مردان جیل میں علیحدہ بیرک میں رکھنے پر جواب طلب

پشاور(نمائندہ جنگ) پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اورسیدافسرشاہ پرمشتمل بنچ نے بھارتی شہری حامدنہال انصاری کو مردان جیل میں علیحدہ بیرک میں رکھنے پرجیل انتظامیہ سے جواب مانگ لیا ۔ فاضل بنچ کے روبرو حامد نہال انصاری کی رٹ کی سماعت کے موقع پرقاضی انورایڈووکیٹ نے عدالت کوبتایاکہ غیرقانونی قیام پر قید کی سزاپانے والے حامدنہال انصا ر ی کو پشاورجیل میں رکھاگیاتاہم پشاورجیل میں تعمیراتی کام کے باعث ا سے مردان جیل منتقل کیاگیااب پشاور جیل کی تعمیرمکمل ہوچکی ہے لہذااسے واپس پشاو رجیل منتقل کیا جائے ۔
تازہ ترین