• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف سے چینی ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین کی ملاقات

آرمی چیف سے چینی ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین چینی جنرل ژانگ کی ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چائنیز ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ کی ملاقات جی ایچ کیو راول پنڈی میں ہوئی جس کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبہ میں تعاون بڑھانے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک چین تعلقات باہمی اعتماد اور بھروسہ کی بنیاد پر ہیں۔

چینی جنرل نے کہا کہ پاکستان اور چین گہرے دوست اور اسٹریٹیجک شراکت دار ہیں، سی پیک کی سیکیورٹی کے حوالے سے پاک فوج کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

سی پیک کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان سے قریبی تعاون کے منتظر ہیں، دونوں ملکوں نے دو طرفہ دفاعی تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے۔

جی ایچ کیو میں چینی وائس چیئرمین جنرل ژانگ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، انہوں نے یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

تازہ ترین